واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ( منگل سے) سعودی عرب کا بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے۔اس اہم دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ ٹرمپ اس دورے کے بعد 15 مئی کو قطر اور 16 مئی کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،