تحصیل گوجر خان میں شادی کی خوشیوں پر اس وقت سوگ چھا گیا جب تقریب کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زرید اور رحمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔