تھائی لینڈ: فوجی تربیتی طیارہ کریش، 2 پائلٹ ہلاک

تھائی لینڈ: فوجی تربیتی طیارہ کریش، 2 پائلٹ ہلاک

تھائی لینڈ کے صوبہ چیانگ مائی میں رائل تھائی ایئر فورس (RTAF) کے ایک چھوٹے فوجی تربیتی طیارے کے کریش کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ اے ٹی۔6 ٹی ایچ (AT-6TH) طیارے کے دوران پیش آیا، جو وِنگ 41 سے منسلک تھا۔ طیارہ چیانگ مائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ضلع چوم تھونگ میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کے وقت دونوں پائلٹ کمبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو کی تربیتی مشق انجام دے رہے تھے۔ جائے حادثہ کے قریب کسی شہری کے زخمی ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔رائل تھائی ایئر فورس کے ترجمان چکرت تھمّاویچائی نے بتایا کہ حکام ہوا بازی کے حفاظتی معیارات کی مکمل پابندی کے ساتھ تحقیقات کریں گے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔اس دوران رائل تھائی ایئر فورس نے ہلاک ہونے والے پائلٹس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔