یمن کے حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ ان کے چیف آف اسٹاف محمد عبدالکریم الغماری دوران اپنے فرائض کی انجام دہی شہید ہوگئے ہیں۔
الغماری یمن کے حوثی گروپ کے سب سے اعلیٰ فوجی عہدیداروں میں سے ایک تھے اور ان کی شہادت کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے اس کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع کاٹز نے بتایا کہ الغماری اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، حوثیوں نے اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کو ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کی سخت سزا دی جائے گی۔