اسرائیلی حملے میں الخلیل الحیا کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق

اسرائیلی حملے میں الخلیل الحیا کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق

حماس کے رہنما سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الخلیل الحیا سمیت حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔

 الجزیرہ سے گفتگو میں سہیل الہندی نے بتایا کہ اسرائیل نے اس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں قیادت غزہ جنگ بندی پر امریکی تجاویز پر مشاورت کر رہی تھی۔حملے میں الخلیل الحیا کے صاحبزادے حمام الحیا اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد سمیت مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں حماس رہنماؤں کے محافظ اور ایک قطری اہلکار بھی شامل ہیں، جن کے نام مومن ہسونہ، عبداللہ عبدالواحد اور احمد عبدالمالک بتائے گئے ہیں۔

سہیل الہندی کے مطابق، اسرائیلی حملے کے بعد الخلیل الحیا کے تین محافظوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ اجلاس میں خالد مشعل، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق جیسے اہم رہنما بھی شریک تھے۔اس اجلاس میں غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملے کا اصل ہدف حماس کی مذاکراتی ٹیم تھا، تاہم اب تک کسی رہنما کے زخمی یا شہید ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔