غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، فلسطینی میڈیکل اتھارٹی نے بتایا کہ غزہ کے شمال میں واقع ایک اسکول میں پناہ لیے ہوئے کم از کم 100 فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔

 اسکول کے ملبے سے 14 بچوں اور 5 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حملے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان الواحدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اسکول حماس کی وزارتِ صحت چلا رہی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے دوران اسکول کے گرد و نواح میں مزید 30 افراد شہید ہوئے ہیں۔اس فضائی حملے کی شدت اور اس میں ہونے والے جانی نقصان نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، اور فلسطینی عوام کی جانب سے اس ظلم کے خلاف شدید ردعمل آ رہا ہے۔