اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے غزہ پر نئے حملے کے منصوبے کا فریم ورک باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
یہ اعلان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حملے کے لیے 'مرکزی منصوبے' کی منظوری دی گئی ہے۔اسرائیل نے متعدد بار غزہ پر نیا فوجی آپریشن کرنے اور غزہ سٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ نئی منظوری کے بعد اسرائیلی فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ جلد ایک نیا فوجی آپریشن شروع کرے گی، جس میں غزہ شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے اقدامات شامل ہوں گے۔