اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا،جمعرات کو ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، ٹندو جام اورچھور میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔