اسلام آباد، لاہور (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔