آئندہ 24 گھنٹو ں کے د وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹو ں کے د وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مطلع ابرآلود جبکہ دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں چند روز تک موسم خشک رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔