لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے ، تا ہم رات کے اوقات میں ڈی جی خان، لیہ اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہا۔ گزشتہ روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ27سینٹی گریڈرہا ،آلودگی کی مجموعی شرح 156فیصد رہی۔