اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام/رات میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت 47، دادو 46، شہید بینظیر آباد اور پسنی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔