اسلام آباد (آئی این پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ، مری ، گلیات ، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔