ٹریفک حادثہ، باپ بیٹا شدید زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں ٹریفک حادثہ، باپ بیٹا شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر۔ذرائع کے مطابق 119 پندرہ ایل کا رہائشی محمد اقبال اپنے بیٹے عامر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گا ئوں جارہا تھا کہ راستے میں کلر شاہ روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں باپ، بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دونوں کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال ریفر کردیا گیا۔