سندر میں ٹریفک حادثہ: پولیس اہلکار جاں بحق صوبائی وزیر کا بیٹا شدید زخمی

حادثہ اْس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی،ٹکر کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان کا اکلوتا بیٹا شدید زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی،ٹکر کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم عبدالستار نامی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ چل بسے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات رانا منان  کے بیٹے احمد کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔