گاڑی ڈمپر سے ٹکرا گئی ،عبدالستار نامی اہلکار دم توڑ گیا ، بیٹے احمد کی حالت تشویشناک ،ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان کا اکلوتا بیٹا شدید زخمی ہو گیاپولیس کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی ٹکر کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم عبدالستار نامی اہلکاراس دوران چل بسیہسپتال ذرائع کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات کے بیٹے احمد کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے، پولیس نے حادثے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیاجبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں مزید تفصیلات حادثے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔