لاہور: اینٹوں سے بھری ٹرالی کو حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق،2افرادزخمی

 مسلم ٹائون جناح انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری تیز رفتارٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہو ئے الٹ گئی
 ٹرالی پر سوار پر 4مزدور اینٹوں کے نیچے دب گئے،احمد اورریاض دم توڑ گئے ،زخمی ٹرالی ڈائیوراورمزدورہسپتال منتقل  
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں کینال روڈ پر مسلم ٹائون کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجے میں مزدور باپ بیٹا جاںبحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مسلم ٹائون جناح انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہو ئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار پر 4مزدور اینٹوں کے نیچے دب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2مزدور جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا تھے۔ ریسکیو ٹیم نے اینٹیں ہٹائیں تو مزدور احمد اور ریاض دم توڑ چکے تھے جب کہ ڈرائیور اسامہ اور مزدور ریحان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال اور لاشوں کو ڈیڈ ہائوس منتقل کردیا گیا ۔