سہ ماہی :لیسکو کو نادہندگان سے1 ارب 14کروڑ وصول

علی رضا آباد سے میٹر ریورس گینگ کے 2ارکان گرفتار، پولیس کے حوالے
لاہور (خصوصی رپورٹ )لیسکو انتظامیہ نے یکم جولائی سے 30 ستمبر تک کی کارروائیوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے ،اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 30 ستمبر 2025 کے دوران 1 ارب 14 کروڑ 28 لاکھ 40 ہزار کے واجبات کی وصولی کر لی گئی۔27 ہزار سے زائد نادہندگان سے واجبات کی وصولی کر لی گئی، ناردرن سرکل میں 1231 نادہندگان سے 10کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار روپے کی ریکوری ہوئی،سینٹرل سرکل میں 4829 نادہندگان سے 23 کروڑ 81 لاکھ کی ریکوری کی گئی۔ایسٹرن سرکل میں 2610 نادہندگان سے 19 کروڑ 66 لاکھ کی ریکوری کی گئی، سدرن سرکل میں 906 نادہندگان سے 3 کروڑ 73 لاکھ 70 ہزار روپے کی ریکوری ہوئی۔ دریں اثنا ایکسین علی رائیونڈ محمد علی رضا کی ہدایت پر ایس ڈی او محمد عرفان نے کارروائی کی ،علی رضا آبادکے علاقہ میں کارروائی کے دوران وقار اور نثار میٹر ریورس کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،میٹر ریورس کرکے بجلی چوری کرانے والے دونوں افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔