کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ایکسین لیسکو مریدکے ڈویڑن چودھری رب یارکی نگرانی میں ڈویڑ ن بھر کی ٹیموں نے رینجرز کی مدد سے5کروڑ روپے سے رقم ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصول کر لی، جبکہ ایک لاکھ یونٹ روزانہ کی چوری کا سلسلہ بھی روک دیا۔ مریدکے لیسکو ڈویڑن کی سٹی ، کینال پارک، راوی ریان، نارنگ منڈی سب ڈویڑنوں کے ایس ڈی اوز، لائن سپرنٹنڈنٹس اور دیگر عملہ نے دن رات مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور کئی سالوں سے نادہندگان کی گرفتاریاں عمل میں لا کر ان سے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کر لی۔ ایکسین مریدکے چودھری رب یار کے مطابق نادہندگان سے ریکوری کے ساتھ ساتھ لیسکو ٹیموں کی محنت سے15کروڑ روپے مالیت کی ماہانہ بجلی چوری کا سلسلہ بھی ختم کر ا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ ب آسانی اپنے بل بر وقت ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بلا جواز تنگ کرنے والے اہلکاروں کو بھی سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔