1227ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے 95لاکھ وصول

چیک  11312 گاڑیوں سے 210 گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جعلی نکلیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبے بھر میں ناکہ بندیوں کے دوران مزید 210 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی نشان دہی اور 1227 ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے سے 95 لاکھ 3 ہزار 559 روپے وصول کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق35ناکوں پر چیک کی جانے والی 11312 گاڑیوں سے 210 گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جعلی نکلیں، رضاکارانہ طور پر اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں۔یہی فارمولا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے بھی اختیار کریں ،مزید غفلت کی صورت میں محکمہ گاڑیوں کی بندش اور جرمانوں میں اضافے کا مجاز ہو گا۔