پارلیمنٹ ہائوس و لاجز میڈیکل سینٹر ، ادویات پر 14کروڑ خرچ

ارکان پارلیمنٹ، افسران کو میڈیکل الائونس کے علاوہ ادویات کیلئے 16کروڑ مختص 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمنٹ ہائوس و لاجز میڈیکل سینٹر نے گزشتہ مالی سال 2024-25میں ارکان پارلیمنٹ اور افسران کیلیے 14 کروڑ 97لاکھ 50ہزار روپے ادویات خریداری پر خرچ کیے ہیں، سینٹر میں پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہے۔ ارکان پارلیمنٹ اور افسران کوملنے والے میڈیکل الائونس کے علاوہ پارلیمنٹ و لاجز میڈیکل سینٹر کیلیے ادویات خریداری کی مد میں سالانہ 16کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔ مالی سال 2024-25میں 16کروڑ50 لاکھ روپے بجٹ مختص تھا اور 2025-26 میں 16کروڑ50لاکھ11ہزار روپے ادویات خریداری کی مد میںمنظور کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس و لاجز ڈسپنسری کا الگ بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔