باگڑیاں: چھت گرنے سے1 شخص زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)گرین ٹائون کے علاقے باگڑیاں چوک میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کچی مٹی سے بنی ہوئی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 45 سالہ رحمت ملبے تلے دب گیا۔حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو ملبے سے نکال لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی رحمت کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے