حکومتی پالیسیوں سے کاشتکارخودکشیوں پر مجبور :جاوید قصوری کی پریس کانفرنس
لاہور(خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نیلاہورپریس کلب میں ڈاکڑ بابر رشید،ذکر اللہ مجاہد، نصر اللہ گورائیہ، رشید منہالہ ، منظورحسین،محمدفاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب،موسمیاتی تبدیلیوں اور ظالمانہ حکومتی پالیسیوں نے پنجاب کے کاشتکاروں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔جماعت اسلامی پنجاب کسانوں کے معاشی قتل عام اور حکومت کی کسان دشمن پالیسی کے خلاف 26تا28اکتوبر کو لاہور سے کسان بچا ئو، پاکستان بچا ئو روڈ کارواں کا آغاز کرے گی۔کارواں پہلے دن لاہور سے اوکاڑہ کے لئے روانہ ہو گا۔ دوسرے دن 27اکتوبر کو بروز پیر کارواں لاہور سے (نوشہرہ ورکاں) گوجرانوالہ جائے گا۔ تیسرے دن کارواں ننکانہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جائے گا،27 اکتوبر کو نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ اور 28اکتوبر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کسان بچا ئوŽوڈ کارواں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا ہیکہ سیلاب نے کسانوں کو نڈھال کرکے رکھ دیا ہے ،پہلے ہی گندم کی صحیح قیمت نہ ملنے سے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔