اسلامی فکری مفاہمت کا انسائیکلوپیڈیا شروع کیا جائے گا:رابطہ عالم اسلامی

اسلامی مسالک میں مفاہمت کانفرنس میں 90 سے زائد ملکوں کے سکالرز اور علماء شریک
    قاہرہ(یواین پی)رابطہ عالم اسلامی کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر ابراہیم الشایبی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والی اسلامی فرقوں کے درمیان پل کی تعمیر سے متعلق کانفرنس تمام مسالک اور مکاتب فکر کے درمیان اسلامی تعلق کو مضبوط کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس اپنے کام کا اختتام اسلامی فکری مفاہمت کے انسائیکلو پیڈیا کے اجرا کے ساتھ کرے گی۔ڈاکٹر ابراہیم الشایبی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ کانفرنس میں شریک علما کرام، مفکرین، مفتیان عظام اور علمائے کرام موجود ہیں جو رواداری کا جذبہ رکھتے ہیں۔ کانفرنس کے سیشنز میں فلسطینی کاز، شام اور سوڈان کی صورتحال کی حمایت کرنے والے وسیع مباحثہ کیا جارہا ہے۔بین الاقوامی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن اسلامی فرقوں کے درمیان پل کی تعمیر کے عنوان سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں 90 سے زائد ملکوں کے بڑے مفتیان کرام اور تمام مکاتب فکر کے علما شرکت کر رہے ہیں۔