کسان پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج ہوگا :جماعت اسلامی

گندم، گنے کے بعد آلو کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا :سیکرٹری کی پریس کانفرنس
لاہور(خصوصی رپورٹ)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر بابر رشید کی لاہور پریس کلب میں ذکر اللہ مجاہد،رشید منہالہ،محمد فاروق چوہان،علامہ عبدالستار عاصم اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کسان دشمن پالیسیاں ختم نہ کیں تو پھر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔گندم، گنے کے بعد اب آلو کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ گندم، گنے کے بعد اب آلو کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ آلو کی قیمتیں 60 سے 77 فیصد تک گر چکی ہیں۔ 60 کلو آلو کا تھیلا جو گزشتہ سال 2000 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ آج 600 روپے بھی پورے نہیں کر پا رہا۔ کئی علاقوں میں تو آلو کی قیمت ٹرانسپورٹ اور کولڈ سٹور پیج کے فرق سے بھی کم ہو چکی ہے۔ 13 روپے فی کلو سے زیادہ کسان کو ریٹ نہیں مل رہا۔ نتیجاً معیاری آلو بھی جانوروں کے چارے میں استعمال ہو رہا ہے، جو کسان کی تذلیل کے مترادف ہے۔آلو کے کا شکار کوفی ایکر کم از کم ڈیڑھ رو پے کا نقصان ہو رہا ہے۔