مال روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا 16ویں روز بھی جاری

لاہور (آن لائن)لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس (فیصل چوک) میں جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 16ویں روز بھی مسلسل جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے فیصل چوک کو دونوں جانب سے  بند کر کے متبادل کے طور پر سروس روڈ کے ذریعے ٹریفک روان رکھنے کے انتظامات کیے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے، تب تک احتجاجی دھرنا قائم رہے گا۔