لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب سوشل سکیورٹی نے حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرڈ محنت کش اپنے حج فارم ادارے کی ویب سائٹ سے با آسانی ڈا ئون لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ یہ فارم پنجاب بھر میں قائم سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس سے بھی بلا معاوضہ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔درخواست فارم مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ دفتری اوقات میں متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔