لاہور( کرائم رپورٹر)داتا دربارلاہور میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستوں کی وصولی کا آغازکر دیا گیا۔ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنے والوں سے 29 شعبان تک درخواستیں وصول کی جائیں گی،درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور متعلقہ تھانے کی تصدیق لازمی قراردی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی تصاویر جمع کروانا بھی لازمی قرار دیا گیاہے،جمع ہونے والی درخواستیں سکروٹنی کے لئے سپیشل برانچ کو ارسال کی جائیں گی اورسپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کو داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔