علی پتنگ بازی کرتے پکڑا گیا،ساتھی تنویر نے دھاوا بول دیا، اے ایس آئی کی وردی پھٹ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس کو پتنگ باز پکڑنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے علاقے میں پتنگ بازی کرنے والے کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا،علی نامی نوجوان پتنگ بازی کرتے پکڑا گیا جبکہ اس سے ڈور اور پتنگ برآمد کرلی گئی۔اسی دوران علی کے ساتھی تنویر حسین نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا۔پولیس اہلکار اے ایس آئی اللہ دتہ سے دست و گریباں ہوکر علی کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہوگئے۔ اے ایس آئی اللہ دتہ کی وردی پھٹ گئی۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کار سرکار مداخلت۔کائیٹ فلائنگ ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔