لاہور(کرائم رپورٹر ) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بادامی باغ کے کارگو ایکسپریس مال گودام سیل کر دیے ہیں جبکہ کارگو ایکسپریس ٹرین بھی بند کر دی گئی۔اس اچانک فیصلے پر کارگو کے ٹھیکیداروں نے ریلوے انتظامیہ سے شدید احتجاج کیا ہے ،اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کارگو ایکسپریس کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ریلوے حکام کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے کنٹریکٹ کے فوری خاتمے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ایسوسی ایشن کا مئوقف ہے کہ انہوں نے نہ صرف ایڈوانس بکنگ کی ہے بلکہ لاہور اور کراچی میں بڑے گودام بھی کرائے پر لیے ہوئے ہیں۔