ویب ڈیسک: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
امدای چیک بھی تیار کر لیے گئے ہیں، اور متاثرہ علاقوں کا سروے جلد مکمل ہونے کے بعد ایک سے دو روز میں امدادی سلسلہ شروع کیا جائے گا۔گزشتہ رپورٹ کے مطابق، سیلاب سے کل 4,751 موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں میں چار مختلف محکموں کے ارکان شامل ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ اس میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذور افراد کو 5 لاکھ روپے، اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، مکمل طور پر تباہ شدہ گھروں کے مالکان کو 10 لاکھ روپے، جزوی نقصان پر 3 لاکھ، اور کچے گھروں کی مکمل تباہی پر 5 لاکھ روپے امداد فراہم کی جائے گی۔فصلوں کے 25 فیصد نقصان پر فی ایکڑ 20 ہزار روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، صوبے کے 2,855 مواضعات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس معاف کر دیے گئے ہیں۔