وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ اور چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب کے دوران عوام کا عزت نفس برقرار رکھا اور کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 70 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تقریباً 12 تا 13 لاکھ متاثرین اور جانوروں کا علاج کیا اور ریسکیو آپریشن اپنے وسائل سے کیا۔سیلاب متاثرین کے لیے 100 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے، جنہیں صرف متاثرین کے لیے استعمال کیا جائے گا، اور کیمپس سائیڈز، بینک اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے معاوضے فراہم کیے جائیں گے۔متاثرین کو کیمپوں تک مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی ہے اور پنجاب کے کسی شہر میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کے بعد رونا دھونا یا امداد کے لیے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑی، بلکہ حکومت نے اپنے وسائل سے عوام کو ان کا حق دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں ایسا لگے گا ہی نہیں کہ سیلاب آیا تھا، اور حکومت کی جانب سے تمام اقدامات شفاف اور موثر انداز میں کیے گئے ہیں۔