پاکستان کو دہائیوں کی سرد ترین موسم سرما کا سامنا، موسمی اثرات اور اثرات

پاکستان کو دہائیوں کی سرد ترین موسم سرما کا سامنا، موسمی اثرات اور اثرات

انٹرنیشنل موسمیاتی ماہرین اور اداروں کی رپورٹس کے مطابق، پاکستان اس سال تاریخ میں ریکارڈ ہونے والا سرد ترین موسم سرما دیکھ سکتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ لا نینا (La Niña) کے اثرات کی وجہ سے درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے، جو ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کو بڑھا دے گی۔

موسمیاتی حالات:
اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جب کہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں موسمی تبدیلیاں، شدید بارشیں اور سردی میں اضافہ ہوتا ہے۔

موسمی اثرات اور ممکنہ خطرات:
رپورٹ کے مطابق، پہلے سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت، صحت کے مسائل، اور رہائشی مشکلات موجود ہیں، اور اب شدید سردی ان مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہے۔
مزید برآں، فصلوں کی کٹائی میں تعطل، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کا پھیلاؤ، اور پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے، جو موسمیاتی بحران کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

زرعی اور اقتصادی اثرات:
فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں تقریباً 12 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین سیلاب کے سبب زیر آب آ گئی ہے، جس سے چاول، کپاس اور گنے کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ، ربیع سیزن کی بوائی بھی متاثر ہوئی ہے، جس سے خوراک اور روزگار کے مواقع محدود ہو رہے ہیں۔

صحت اور انسانی بحران:
صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ، سیلاب اور سردی کے باعث 229,000 سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔اس صورتحال میں نزلہ، زکام، ٹائیفائیڈ، ہیضہ اور ڈینگی جیسے وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

ماحولیاتی پیشن گوئی:
امریکی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کے مطابق، لا نینا کی موجودہ لہر ستمبر 2025 میں شروع ہوئی ہے اور امکان ہے کہ یہ فروری 2026 تک برقرار رہے گی، جو پاکستان کے موسم پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔