پاکستان میں اس سال دہائیوں کی سرد ترین سردیوں کی پیش گوئی، لا نینا کے اثرات کی انتباہ

پاکستان میں اس سال دہائیوں کی سرد ترین سردیوں کی پیش گوئی، لا نینا کے اثرات کی انتباہ

ویب ڈیسک کے مطابق ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اس سال دہائیوں کی سرد ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جس کی بنیادی وجہ لا نینا (La Niña) کے اثرات ہیں۔

شمالی پاکستان: خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔
جنوبی پاکستان: ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔
لا نینا کی وضاحت: یہ وہ عمل ہے جس میں بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشیں اور سردی میں اضافہ ہوتا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی غذائی قلت، صحت کے مسائل اور رہائشی مشکلات موجود ہیں، اور شدید سردی ان مسائل کو بڑھا سکتی ہے۔کھریب فصلوں کی کٹائی میں تعطل، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض میں اضافہ، اور پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے مطابق پنجاب میں 12 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین سیلاب کے دوران زیرِ آب آگئی، جس سے چاول، کپاس اور گنے کی فصلیں متاثر ہوئیں، اور ربیع سیزن کی بوائی بھی متاثر ہوئی۔
صحت کے خطرات: 229,000 سے زائد گھروں کی تباہی کے باعث لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے رہائش پذیر ہیں، جس سے نزلہ، زکام، ٹائیفائیڈ، ہیضہ اور ڈینگی کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔امریکی نیشنل اوشینک اینڈ اٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کے مطابق، لا نینا کی موجودہ لہر ستمبر 2025 میں شروع ہوئی اور فروری 2026 تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یہ موسم خاص طور پر شمالی اور سیلاب زدہ علاقوں میں شدید خطرات پیدا کرسکتا ہے، جس کے لیے حکومتی اور انسانی امدادی اداروں کو پیشگی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔