کمی عالمی چیلنج ‘ حکومتوں، پارلیمان، کسانوں اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا
مقصد کے حصول کے لیے جدت، تحقیق اور سرمایہ کاری ناگزیر ہے: سپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خوراک تک آسان رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔عالمی یومِ خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال کے عالمی یومِ خوراک کا موضوع بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ ایک معنی خیز اور بروقت پیغام ہے جو اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ خوراک کی کمی ایک عالمی چیلنج بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومتوں، پارلیمان، کسانوں اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار زرعی پالیسیوں کے بغیر غذائی خودکفالت ممکن نہیں ، اور اس مقصد کے حصول کے لیے زرعی شعبے میں جدت، تحقیق اور سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ غذائی خودانحصاری ہی ایک مضبوط معیشت کی بنیاد ہے، اور کسانوں کو زراعت کے جدید طریقے اپنانے کی ترغیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسپیکر نے زور دیا کہ غذائی وسائل کے مؤثر استعمال اور اشیائے خوردونوش کے ضیاع کی روک تھام کے ذریعے غربت اور بھوک میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے