اساتذہ کی دعائیں اور تربیت انسان کی زندگی کا سرمایہ ہیں، ایاز صادق

اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں، عالمی دن پر اساتذہ کو خراج تحسین
اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اساتذہ کو ان کی لگن، محنت اور عزم پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں، دین اسلام میں اساتذہ کو نہایت بلند مقام حاصل ہے۔قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے اساتذہ کے عالمی دن پر کے موقع پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اساتذہ کو ان کی لگن، محنت اور عزم پر خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں، دین اسلام میں اساتذہ کو نہایت بلند مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐنے فرمایا ''مجھے معلم بنا کر مبعوث فرمایا گیا''،اسلامی تعلیمات میں حصول علم اور اساتذہ کے احترام کی تاکید کی گئی ہے، سردار ایاز صادق نے کہا کہ نوجوان نسل کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اساتذہ کی رہنمائی سے ہی معاشرے کا فکری و اخلاقی ڈھانچہ مستحکم ہوتا ہے، اساتذہ علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو مٹا دیتے ہیں، اساتذہ کو عزت و احترام دیے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی، تعلیم کو اولین ترجیح دینا قومی ترقی کی بنیاد ہے، قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اساتذہ کا قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے، اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنا دراصل انسانیت کے وقار کو سلام پیش کرنا ہے،