افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے،پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزا حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے: ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت بزنس ویزے پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے، نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔