سفیرِ پاکستان کی ریاست انڈیانا میں معروف ٹیکسٹائل کمپنی کیلڈرون ٹیکسٹائلز کے دورہ پر گفتگو
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور غیرملکی سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے ریاست انڈیانا میں قائم معروف ٹیکسٹائل کمپنی کیلڈرون ٹیکسٹائلز کا دورہ کیا، جو صحت اور طب کے شعبوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات فراہم کرنے والی نمایاں امریکی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ دورے کے دوران سفیرِ پاکستان نے کیلڈرون ٹیکسٹائلز کے ہیڈکوارٹرز اور ڈسٹری بیوشن سینٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں کمپنی کے آپریشنز، جدید ویئرہاسنگ سہولیات، ملک گیر سپلائی نیٹ ورک اور پاکستان کے ساتھ جاری تجارتی روابط کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سفیرِ پاکستان نے کیلڈرون ٹیکسٹائلز کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تجارتی تعلقات کو سراہا