پنجاب حکومت کا خواتین کیلئے ڈیجیٹل سکل پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

ای لرن شی ارن منصوبے کے تحت خواتین کوڈیجیٹل سکلزسکھائے جائیں گے
70 کروڑکی لاگت ،  لیپ ٹاپس، انٹرنیٹ ڈیواسز ،چھ ہزار ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت  نے    خواتین کی معاشی مضبوطی اورباعزت روزگارکی فراہمی کیلئے ای  لرن شی ارن کے نا م سے ڈیجیٹل سکل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،ای لرن شی ارن منصوبے کے تحت ہزاروں خواتین کوڈیجیٹل سکلزسکھائے جائیں گے۔15 سے 35 سال کی ہزاروں خواتین کوڈیجیٹل سکلزسکھائے جائیں گے،70 کروڑکی لاگت سے ایک سالہ پروگرام کومکمل کیاجائیگا،خواتین کو 3 ماہ کےآن لائن کورسز مفت آفرکیے جائیں گے،لیپ ٹاپ،انٹرنیٹ کیساتھ ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔ ڈیجیٹل کسٹمرکیئر،گرافک ڈیزائننگ،ای کامرس سٹور،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ورچوئل اسسٹنٹ سمی دیگر کورسز آفرکیے جائیں گے۔