کراچی: بلدیہ رشید آباد کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: بلدیہ رشید آباد کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: بلدیہ رشید آباد نمبر 2 میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا ہے، جبکہ عمارت کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 فیکٹری کے گراؤنڈ فلور کو کلیئر کردیا گیا ہے، تاہم دوسری اور تیسری منزل پر دھواں موجود ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق فائر فائٹرز نے مسلسل کوششوں کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے امکانات کو ختم کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے، جبکہ دوسری اور تیسری منزل پر دھواں بھر جانے کے باعث امدادی اہلکاروں کو کارروائی میں کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت کی بالائی منزلوں سے دھواں نکالنے اور تمام حصوں کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں پوری عمارت کو مکمل طور پر کلیئر کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ رشید آباد نمبر 2 میں فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے لیے کارروائی شروع کی اور بالآخر آگ پر قابو پالیا۔