جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جھنگ (ویب ڈیسک): جھنگ برانچ نہر کے 30-32 آر ڈی کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کو محکمۂ جنگلات پنجاب، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے قابو پالیا گیا ہے۔

محکمۂ جنگلات پنجاب کے ترجمان کے مطابق، آگ کسی راہ گیر کی لاپرواہی کے باعث لگی تھی۔ آگ بجھانے کے لیے 100 سے زائد تربیت یافتہ اہلکاروں اور 1122 کی تین گاڑیوں نے حصہ لیا۔ خوش قسمتی سے آگ سے صرف جھاڑیاں اور چھوٹے پودے متاثر ہوئے ہیں، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے محکمۂ جنگلات کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فوری ردعمل کو سراہا۔ انہوں نے عوام سے موسم گرما میں احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی تعاون اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت جنگلات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آگ لگنے کے خطرات گرمیوں کے موسم میں بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ جنگلات اور کھلے میدانوں میں احتیاط کریں تاکہ آگ لگنے سے بچا جا سکے۔