شاہدرہ پل کے قریب دریائے راوی میں سانپ کی آمد، ریسکیو اہلکاروں نے قابو پالیا

شاہدرہ پل کے قریب دریائے راوی میں سانپ کی آمد، ریسکیو اہلکاروں نے قابو پالیا

دریائے راوی میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شاہدرہ پل کے قریب ایک سانپ نکل آنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق، ریسکیو آپریشن کے دوران سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے دیکھا کہ ایک سانپ ریسکیو بوٹ کے انجن کے قریب سے برآمد ہوا۔ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈنڈوں کی مدد سے سانپ کو قابو کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سانپ پانی کے بہاؤ کے ساتھ بہہ کر آیا تھا۔دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب اطراف کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کی کشتیاں دریا میں تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی میں جانوروں اور سانپوں کے بہہ کر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریائی علاقوں میں احتیاط برتیں اور ضرورت پڑنے پر ریسکیو سروسز کو فوری اطلاع دیں۔