کراچی کے علاقے بلدیہ میں فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیمیں روانہ

کراچی کے علاقے بلدیہ میں فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیمیں روانہ

کراچی کے علاقے بلدیہ، رشید آباد میں ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس روانہ کی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر آگ بجھانے میں مصروف ہے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔