4ملز م چیکنگ کے بہانے گاڑی میں بیٹھے، شہری ندیم کونامعلوم مقام پر لے گئے، فون کرکے دوست سے 25لاکھ منگوائے
ملزموں نے اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب رقم منگوائی، کار میں موجود پندرہ لاکھ روپے بھی چھین لیے، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کی واردات4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں لوٹ لئے، پولیس یونیفارم میں ملبوس چار افراد نے شہری ندیم کے ساتھ شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان کی واردات کی ملزمان چیکنگ کے بہانے گاڑی میں بیٹھے اور متاثرہ شہری کو نامعلوم مقام پر لے گئے واردات کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، ملزمان اغواء کرکے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہیملزمان نے گن پوائنٹ پر دوست کو کال کرواکے پچیس لاکھ روپے منگوائے، مغوی کی کار میں موجود پندرہ لاکھ روپے بھی چھین لیے، ملزمان نے اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب رقم منگوائی۔پولیس کے مطابق واردات کرنے والے افراد پولیس اہلکار ہیں یا وردی استعمال کی تفتیش جاری ہے، متاثرہ شخص کے بیانات اور شواہد کی مدد سے حقائق سامنے لائے جارہے ہیں۔