پاکپتن (خصوصی رپورٹ) تحصیل عارفوالا کے محلہ محمد پورہ کے قریب فصلوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ لاش کے سر پر چوٹ کا نشان موجود ہے۔ گھاس کاٹنے والے ایک شخص نے لاش دیکھی تو 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ تاحال قتل کی وجہ اور لاش کے ورثا کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔