نوجوان قتل،کھیتوں سے لاش بر آمد

شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کے علاقہ چھنی باغ والی میں نوجوان کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا گیا ،پولیس رپورٹ کے مطابق20سالہ اخلاق گزشتہ شام گھر سے باہر گیا جو واپس نہ آیا ،گزشتہ روز اسکی لاش قریبی کھیتوں سے ملی نوجوان کی گردن تیز دھار آلے سے کٹی ہوئی تھی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا،پولیس کے مطابق،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے،پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔