76کامرس کالجزضم کرنے کے منصوبے پر عمل شروع نہ ہوسکا

طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں، ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ باریغیر یقینی صورتحال برقرار 
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک سال قبل صوبے بھر کے 76 کامرس کالجز کو ضم کرنے اور بعض کالجز کو یونیورسٹیز اور نجی شعبے کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تاہم ابھی تک منصوبے پر عملدر آمد شروع نہیں ہوسکا۔ منصوبے کے تحت ہزاروں طلبہ کو دیگر جنرل کالجز میں منتقل کیا جانا تھا جبکہ کالجز کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو بھی ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں 27 کالجز مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو کیمپس قائم کرنے کے لیے دینے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ 25 کالجز نجی شعبے کے حوالے کیے جانے تھے۔ ان کالجز میں زیر تعلیم 19 ہزار طلبہ و طالبات کو دیگر جنرل کالجز میں منتقل کیا جانا تھا، جبکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو بھی دوسرے کالجز میں ایڈجسٹ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود منصوبہ عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔ نہ کالجز یونیورسٹیز اور نجی شعبے کے حوالے کیے جاسکے اور نہ ہی طلبہ کی منتقلی کا عمل شروع ہوا۔منصوبے پر عملدر آمد نہ ہونے سے کالجز کے مستقبل، طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور وہاں تعینات ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ منصوبے پر پیشرفت نہ ہونے سیاعلان پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا یونیورسٹیز سے مشاورت جاری ہے جلد پیشرفت ہوگی