نیا تعلیمی سال شروع ہونے کو،فنڈز کا اجرا نہ ہوسکا

نان سیلری بجٹ کی 2قسطیں التوا کا شکار، سکولوں کو مالی بحران کا سامنا

لاہور(خصوصی رپورٹ)نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے کو ہے مگر فنڈز جاری نہ ہوسکے۔ سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی تیسری اور چوتھی قسط جاری نہیں ہوئی جس کے باعث سکولوں کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ کیا۔ آخری دو سہ ماہی کا 6 ارب کا بجٹ جاری نہ ہوا۔سکولوں کو تیسری اور چوتھی سہ ماہی کی قسط جاری نہ ہونے سے سکولوں کے سربراہوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔فنڈز کی کمی کی وجہ سے سکولوں کی صفائی ستھرائی اور سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے لئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہونے ہیں۔سکول سربراہوں کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سیشن پر فنڈز کی خصوصی ضرورت ہے ، داخلہ مہم کے لئے بھی فنڈز درکار ہیں۔