لاہور پولیس کا کریک ڈا ئون مزید تیز ،ملزموں سے بھاری مقدار میں منشیات بھی بر آمد کرلی
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا ئون مزید تیز کرتے ہوئے دو ہفتوں کے دوران353 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کیا۔پولیس نے ملزموں سے بھاری مقدار میں منشیات بھی بر آمد کرلی۔ ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ رواں سال منشیات فروشی میں ملوث6,623 ملزموں کو گرفتار کرکے 6,391 مقدمات درج کئے گئے۔ کارروائیوں میں ملزموں سے 2,400 کلوگرام چرس، 800 کلو آئس، 118 کلو ہیروئن،500 کلوگرام بھنگ، 66 کلو افیون اور27 ہزار لٹر سے زائد شراب بر آمد کی گئی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا ئون مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے بالخصوص تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔