برطانیہ میں قیام کے دوران صدر زرداری مختلف طبی معائنے بھی کرائیں گے، بلاول بھٹو کی آمد بھی متوقع
لندن( خصوصی رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق صدر زرداری کا برطانیہ میں قیام تقریباً دو ہفتے طویل ہوگا۔ برطانیہ میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری مختلف میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔ صدر زرداری کے ہمراہ سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی لندن پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری تقریباً چھ برس کے بعد برطانیہ کے دورے پر آئے ہیں، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔